افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا 

A written agreement was reached between the Afghan government and the Taliban
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

دوحہ:افغان حکومت اور طالبان میں کئی دنوں سے جاری امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا جبکہ فریقین افغانستان میں جنگ بندی سمیت اہم معاملات پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے معاہدے پر افغان حکومت اور طالبان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستا ن میں تشدد میں کمی اور جنگ بندی پر فریقین کی حمایت کرے گا۔


امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے مطابق افغان حکومت اور طالبان میں 3صفحات پر مشتمل معاہدہ ہوا، افغانستان میں سیاسی روڈ میپ اور جامع جنگ بندی پر بات آگے بڑھے گی۔


پاکستان نے دوحہ میں افغان فریقین کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے اب پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا راستہ ہموار ہو گا جبکہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔


دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی شرائط میں امریکی فوج کا 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا اور طالبان، افغان حکومت کے درمیان مذاکرات شامل ہیں۔