پیرول کی مدت ختم،شہباز شریف اور حمزہ کو آج جیل بھیج دیا جائے گا

Parole expires, Shahbaz Sharif and Hamza will be sent to jail today
فوٹو/فائل

لاہور:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پیرول کی مدت ختم ہوگئی اور وہ آج جیل واپس جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی پیرول پر ضمانت میں کی گئی ایک روز کی توسیع کی مدت آج ختم ہوگئی ہے اور ان کو واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا جائے گا۔

حکومت نے شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر 27 نومبر کو 5روزکی پیرول پر رہائی دی تھی،پیرول کی مدت کل ختم ہونے پر گزشتہ روز ایک دن کی توسیع کردی تھی۔

ایک روزہ توسیع کی مدت آج دوپہر ختم ہوجائے گی جس کے بعد شہبازشریف حمزہ شہباز کو واپس جیل بھیج دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیرول کی مدت میں اضافہ نہ ہوا تو جیل واپسی یقینی ہوگی،تاحال پیرول میں اضافہ کی درخواست نہیں کی گئی جبکہ پولیس اہلکار شہبازشریف کے گھر کے باہر سکیورٹی پر امورانجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں لیگی رہنمائوں کو میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کیلئے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پیرول میں اضافے کیلئے ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ ابھی تعزیت کیلئے بہت سی شخصیات ملنے کیلئے آنا چاہتی ہیں، اس لئے رہائی کی مدت میں توسیع کی جائے۔