اشنا شاہ کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم

Social media users angry over new photos of Ushna Shah

لاہور:پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا رخ اپنی جانب موڑ لیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اداکارہ ازیکا ڈینیئل کو بھی کمنٹ تصویر پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی نامناسب لباس پہنے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور اداکارہ کی طرف توپوں کا رخ کرکے خوب بھڑاس نکالی۔

34b754c6421dba0c488dbf3573014250


اداکارہ نے سبز رنگ کی شرٹ پہنے مختصر لباس میں اپنی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیںتو ان پر اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے کمنٹ کرتے ہوئے تعریف کی جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آئی ۔

9ec5629679d8000af906b0aad35090fe


ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ ازیکا ڈینیئل کے مذہب پر سوال اٹھادیا اور کہا کہ ’ ازیکا کیا آپ بھی اشنا شاہ کی طرح قرآن کیخلاف اور ایتھیسٹ ہیں‘۔


شفی نامی خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ بہت اچھا ہے میڈم کے آپ نے اپنی پچھلی پوسٹ پر کمنٹس بند کردے ،ذرا ہوش کریں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہ رہی ہیں ،یہ ایک اسلامی مملکت ہے ،ٹھیک ہے آپ ماڈرن ہیں اور آپ ہوبھی سکتی ہیں لیکن اس کا مطلب بالکل یہ نہیں کہ آپ برہنہ تصاویر اپ لوڈ کریں‘۔


جوجی نامی صارفی نے بھی تنقید کرتے مشورہ دیا کہ ’فحاشی مت پھیلاﺅ اور اللہ سے ڈرو‘۔


مصطفی مغل نے لکھا کہ ’آپ نے آج بہت مایوس کردیا ہے‘۔


یاد رہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے ایک موقع پر پیز ا ڈلیوری بوائے کی تضحیک کرنے پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


واضح رہے کہ ایتھیسٹ یا ملحد وہ نظریہ ہوتا ہے جس میں  خدا اور اس سے متعلق کی گئی باتوں سے انکار کیا جاتا ہے ۔