غیر ملکی شہری اپنے بچوں کے فنگر پرنٹ جوازات میں فیڈ کرائیں 

  غیر ملکی شہری اپنے بچوں کے فنگر پرنت جوازات میں فیڈ کرائیں 

جدہ : وزارت تعلیم نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے فنگر پرنٹس جوازات کے سسٹم میں فیڈ کروائیں  ۔

وزارت تعلیم  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی جن کے بچے 6 برس یا اس سے زائد عمر کے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر جوازات کے سسٹم میں بچوں کے فنگر پرنٹ جمع کرادیں ۔

اس حوالے سے جوازات محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے مختلف شہروں میں  فنگر پرنٹ جمع کرانے کے لیے ذیلی دفاتر میں بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

جوازات کے دفتر میں فنگر پرنٹ دینے کے لیے ابشر اکاؤنٹ سے  وقت حاصل کرنے کے بعد مقررہ وقت پر دفتر پہنچ جائیں۔

فنگر پرنٹ کے لیے بچوں کا اقامہ اور پاسپورٹ درکار ہوتا ہے ۔ اس ضن میں جوازات نے بچوں کے فنگر پرنٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد 6 برس رکھی ہے ۔ 

سسٹم میں  فنگر پرنٹ جمع نہ ہونے کی صورت میں بچوں کے اقامے اور تعلیمی معاملات میں دشواری پیش آسکتی ہے ، اس لیے وزارت تعلیم کا کہناہےکہ  غیر ملکی شہری فوری طور پر اپنے بچوں کے فنگر پرنٹ پہلی فرصت میں جوازات کے متعلقہ شعبے میں جمع کروادیں  ۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹ سسٹم میں فیڈ کرانا لازمی ہے ۔