کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

 کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار
کیپشن: کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

  

لاہور: ایس پی کینٹ ڈویژن صاعد عزیز کے احکامات پر اے ایس پی نارتھ کینٹ سرکل بشری نثار کی سربراہی میں ایس ایچ او نارتھ کینٹ رانا مظہر الحسن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا۔ 

چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاشر مسیح کوگرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1000 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 لیٹر دیسی شراب ڈھکن،  سٹیکر، اور شراب کی تیاری کا سامان برآمد کیا۔ انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن عاطف سلطان خان کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔