اب آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ پنجاب کرے گا، سعد رفیق

اب آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ پنجاب کرے گا، سعد رفیق
کیپشن: اب آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ پنجاب کرے گا، سعد رفیق
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری تانگیں کھینچی گئیں اور ایک ہاتھ سے حکومت چلاتے رہے اور یہ جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کا چرچہ ہے اور یہ سارا فراڈ جمہوریت کے نام پر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت نیچے اور ڈالر کی اوپر جا رہی ہے جبکہ حکومت نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی گئی ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کئی علاقوں میں دوباہ شروع ہو چکی ہے اور پنجاب قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی اور ملک پر ایک مافیا نے قبضہ کر لیا ہے۔ اب آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ بھی پنجاب کرے گا۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا بڑئے جھوٹے دیکھے ہیں لیکن ان سے بڑا جھوٹا نہیں دیکھا اور جب تک پنجاب نہیں جاگے گا پاکستان کے لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے اور پاکستان میں آئین کی جمہور کی بالادستی کا فیصلہ اس بار پنجاب کرے گا۔ اگر بحران کو ختم کرنا ہے تو شفاف الیکشن کرانا ہو گا اور ووٹ کی فیصلہ ماننا پڑے گا جبکہ 13 دسمبر کو لاقانونیت کی مذمت کرنے والے اکٹھے ہوں اور اس دن حکومت کو ایک اور دھکا دیں گے۔ 

ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کے نام پر فراڈ کیا گیا اور لوگوں نے ووٹ نواز شریف کو دیا نتیجہ عمران خان کے حق میں نکالا گیا۔ کبھی ہمارے ایمان اور کبھی کردار پر حملہ کیا گیا اجبکہ کبھی چور ڈاکو بنایا گیا۔ 

سعد رفیق نے کہا 2013 سے 2018 تک ہمارے دور میں ریکارڈ ترقی کی گئی اور کام نہیں کرنے دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بھی کام ملک کے لئے کچھ نہ کچھ کام کر گئے ہیں۔ انہوں نے جیلیں بھر دیں اور جھوٹے مقدمے بنائے گئے اور عدالتوں سے سرخرو ہو کر ہم واپس آئے۔