عوام کی خدمت حکومت کا ایجنڈہ ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

عوام کی خدمت حکومت کا ایجنڈہ ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
کیپشن: screen shot

لاہور ،مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولتیں اور ریلیف دینے والا ہمارا چہیتا ہوگا ۔ حالات کا تقاضہ یہ ہی ہے کہ جلسے جلوس نہ کئے جائیں ۔ وہ پروگرام عائشہ احتشام کے ساتھ میں گفتگو کررہی تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملتان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما ہونے سے بچایا ہے ۔ 

اپوزیشن کو ڈھائی سال کے بعد یاد آیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے جب انہوں نے اسمبلی میں ہر قسم کی پنچہ آزمائی کر لی تو پھر ان کو یاد آیا کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔ عوام کو پتہ ہے کہ کس خاندان نے ملک کو قرضوں میں دھکیلا ۔مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں کوئی ایشو نہیں ہے ۔ پارٹیوں میں تحفظات ہوتے رہتے ہیں مل کر مسئلے حل کرلیں گے ۔

پی ٹی آئی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ۔حالات کا تقاضہ یہ ہی ہے کہ جلسے جلوس نہ کئے جائیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھی یہ ہی فیصلہ ہے  ۔ عمران خان نے اس قوم کو جو ایجنڈہ دیا تھا اس  پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ 

عثمان بزدار حکومت عمران خان کے ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے  میں وزیراعلیٰ کا ہاتھ بٹانے کے لئے آئی ہوں ۔عمران خان میرے لیڈر ہیں ان کے ویژن کی تائید کرتی ہوں ۔ 

ہمارا کوئی بھی چہیتا نہیں ہے ہمارا چہیتا وہ ہے جو عوام کو ریلیف دے  عوام کے لئے مشکل پیدا کرنے والا کوئی بھی ہو وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے منظور نظر نہیں ہوگا ۔ جو عوام کی سہولتوں میں روڑے اٹکائے گا اس کو گھر جانا ہوگا ۔ ہم عوام کو جوابدہ ہیں عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانا ہمارا مشن اور مقصد ہے ۔