اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کا اہم پروگرام ہے، چین

اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کا اہم پروگرام ہے، چین
کیپشن: اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کا اہم پروگرام ہے، چین
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

بیجنگ: چین نے سی پیک کے خلاف بات کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان جاری اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ کوششوں کا ایک اہم پائلٹ پروگرام ہے ۔ چینی وزارت خارضہ کی ترجمان نے انٹر نیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسڑکشن کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک کے تحت متعدد شاہراہوں کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا جبکہ ان منصوبوں کی وجہ سے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اپنے خطاب کے دوران ہوا چونئنگ نے کہا عالمی وبا کی وجہ سے سی پیک کے منصوبے معمول کے مطابق آگے بڑھیں گے اور یہ منصوبے پاکستان کی معاشی نمو کو بھی سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کی معیشت میں کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے ان منصوبوں کی وجہ سے ملازمتوں کے بے شمار دروازے کھلیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور پاک فوج نے دشمن پر پھر واضح کر دیا ہے۔ بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں اور وہ افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان خطرات کے خلاف پاکستان نے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور سی پیک خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے خاص طور پردو ڈویژن فورس تشکیل دی ہے سچر اس کے علاوہ آٹھ سے نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں۔ چینی پارٹنرز سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔