گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مہنگائی جلد کم ہوگی: شوکت ترین 

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مہنگائی جلد کم ہوگی: شوکت ترین 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ بیرون ملک مہنگائی ہے۔ ڈومیسٹک انفلیشن گزشتہ سال کم ہے۔ گھبرانے کی بات نہیں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ 

اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ رہی ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں بھی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریونیو بڑھ رہا اور معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اب مانیٹرپالیسی ہر ڈیڑھ ماہ بعد جاری کرے گا۔ برآمدات بھی بڑھی ہیں۔ 2.5 سے 3.5 فیصد ہوگئی ہیں۔