دامن میں 2 ، ایک گولی شلوار کے پائنچے میں گھسی دوسری طرف سے نکل گئی، جسم پر خراش تک نہ آئی، پولیس نے کہا معجزہ ہوگیا: عمران اسماعیل  کا حیرت انگیز بیان

دامن میں 2 ، ایک گولی شلوار کے پائنچے میں گھسی دوسری طرف سے نکل گئی، جسم پر خراش تک نہ آئی، پولیس نے کہا معجزہ ہوگیا: عمران اسماعیل  کا حیرت انگیز بیان
سورس: File

کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میرے دامن میں دو گولیاں لگیں، ایک گولی شلوار کے پائنچے میں ایک طرف سے گھسی دوسری سے نکل گئی ۔ جسم پر خراش تک نہیں آئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے عمران اسماعیل نے کہا کہ  میرے دامن میں دو ، شلوار کے پائنچے میں گولی ایک سائیڈ سے گھسی اور دوسری سے نکل گئی۔ کپڑے دیکھ کر پولیس نے کہا یہ معجزہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ آپ کے اندر سے ساری گولیاں ادھر ادھر سے گزر گئی ہیں ۔ دو گولیاں لگی ہیں باقی شارپنرز ہیں۔ وہ کپڑے اب فارنزک کے لیے لاہور بھجواے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ عمران اسماعیل کے کپڑوں سے بھی چار گولیاں نکلی ہیں ۔ لیکن وہ زخمی نہیں ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں