موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے: عمران خان ،پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کا ذمہ دار جنرل باجوہ کو قرار دیدیا 

موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے: عمران خان ،پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کا ذمہ دار جنرل باجوہ کو قرار دیدیا 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اور پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام کارروائیوں کا ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں موجودہ حکومت تو صرف کٹھ پتلی ہے۔ 

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو کس جرم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ غیر مہذب زبان اور سوال پوچھنا کیا غلط ہے۔  بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خاص طور پر ہمارے اسٹیبلشمنٹ کو منفی طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو محض کٹھ پتلی حکومت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کسی کو امید تھی کہ نئی ملٹری قیادت پی ٹی آئی، میڈیا اور صحافیوں کے خلاف سابق آرمی چیف کے 8 ماہ کے فاشسٹ اقدامات سے فوری طور پر الگ ہو جائے گی۔ 74 سالہ دل کی مریض سینیٹر سواتی کو فوری رہا کیا جائے گا۔ 

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی  کوئی جرم نہیں کیا ان کے خلاف کارروائیوں سے ہمارے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے 

مصنف کے بارے میں