اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب حکومت سے بات نہیں ہوگی: عمران خان نے کل کے بیان سے یوٹرن لے لیا 

اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب حکومت سے بات نہیں ہوگی: عمران خان نے کل کے بیان سے یوٹرن لے لیا 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میں نے کل سمجھانے کی کوشش لیکن شاید غلط پیغام چلا گیا ۔الیکشن اکتوبر میں ہوں یا اگست میں پی ٹی آئی نے ہی جیتنا ہے۔ اگر یہ الیکشن کی طرف آئے تو ٹھیک تو ہم جنرل الیکشن میں چلے جائیں گے لیکن اگر نہیں آئے تو ہم اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ 

عمران خان نے کے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے اپنے کل کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ جب 66 فیصد ملک میں الیکشن ہوں تو پورے ملک میں کرادیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پبلک میں نہیں جا سکتے ان کو دیکھ کر لوگ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں۔ 75 فیصد عوام کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں ۔ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو نااہل کرایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں