جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا میرے ساتھ ہوتا تو میں خود کش حملہ کردیتا : عمران خان 

جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا میرے ساتھ ہوتا تو میں خود کش حملہ کردیتا : عمران خان 

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اگر میرے ساتھ ہوتا تو میں خود کش حملہ کردیتا ۔ 

خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ سب ایم پی ایز کو کہتا ہوں کہ وہ اعظم سواتی کے لیے احتجاج کریں۔ اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد اگر اس نے کوئی غلط ٹویٹ کردیا تو اس کی ذہنی حالت کا خیال کریں۔ 

پی ٹی آئی میں کوئی یہ سمجھ کر خاموش نہ رہے کہ یہ سب کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہمارے ساتھ نہیں ہوگا پی ٹی آئی میں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے لہٰذا اعظم سواتی کیلئے احتجاج کریں۔ 

مصنف کے بارے میں