پنڈی ٹیسٹ: بلے بازوں کے ذمہ دارانہ کھیل نے شاہینوں کی پوزیشن قدرے بہتر بنا دی

پنڈی ٹیسٹ: بلے بازوں کے ذمہ دارانہ کھیل نے شاہینوں کی پوزیشن قدرے بہتر بنا دی

راولپنڈی: تیسرے دن بلے بازوں کے ذمہ دارانہ کھیل نے شاہینوں کی پوزیشن قدرے بہتر بنا دی ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز امام الحق 122 اور عبداللہ شفیق 114 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، چوتھی وکٹ کیلئے کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے 121 رنز جوڑے جبکہ اسی سیشن میں بابر اعظم نے 136 رنز بنا کر اپنی آٹھویں سنچری مکمل کی۔ یہ تیسرے روز کی تیسری سنچری تھی ۔

قومی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں اظہر علی نے 27 ، سعود شکیل نے 37 رنز بنائے، آغا سلمان 10 اور زاہد محمود 7 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 3 اور جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کو انگلینڈ کی لیڈ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں ۔

مصنف کے بارے میں