کراچی میں منی بس نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا

کراچی میں منی بس نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر منی بس کے ڈرائیور نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ حادثے میں طالبہ سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی بس نے یونیورسٹی روڈ پر اردو یونیورسٹی کے قریب طالبہ کی جان لے لی جبکہ منی بس کی ٹکر سے خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق منی بس کے ڈرائیور کے پاس شناختی کارڈ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیورنگ لا ئسنس بھی نہیں تھا، بس ڈرائیور کو گرفتار اور بس کو قبضے میں لے لیاگیا ہے۔