وزیراعظم آج کراچی تا حیدر آباد موٹروے منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج کراچی تا حیدر آباد موٹروے منصوبے کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم صبح 10 بجے کراچی ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دنیہ کوٹ جائیں گے جہاں پر وہ موٹروے ایم نائن کا افتتاح کریں گے جس کے بعد وزیراعظم سابق گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے گھر جائیں گے اور ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

 مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں