القاعدہ کے گڑھ پر حملہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

القاعدہ کے گڑھ پر حملہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس سین سپائسر کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائی کے لیے ملنے والی پہلی اجازت تھی۔ ہفتے کے روز یمن کے گاؤں پر حملے میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں 10 بچے بھی شامل تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ یمن کے علاقے یکلا میں کیا گیا حملہ ہر طرح سے کامیاب تھا۔ اگرچہ اس حملے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے لیکن اس سے حاصل ہونے والی کامیابی سے مستقبل کے فوائد بڑے ہیں۔ ہلاک شدگان میں آٹھ سالہ بچی شدت پسند انور الاولاکی کی ہے جنھیں سنہ 2011 میں امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں