زکام ہونے سے پہلے کی علامات جانیئے ،ماہرین

زکام ہونے سے پہلے کی علامات جانیئے ،ماہرین

اسلام آباد: سردیوں میں اکثر زکام ہوجانا ایک عام سی بات ہے تاہم اگر اس کو بروقت جان لیا جائے تو زکام پر قابو پایا جا سکتاہے ۔

زیادہ پانی

جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ ناک کے ذریعے آسانی سے سانس نہیں لے پا رہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ کے نتھنوں میں اتنی نمی موجود نہیں کہ وہ زکام کے جراثیم کو روک سکے۔ آپ کو فوری طور پر پانی پینے کی ضرورت ہے اور اس سے ناک نم رہتی ہے اور ایسے وائرس بہہ جاتے ہیں۔

ذہنی دباؤ نہ لیں

اگر آپ کو کوئی اہم کام درپیش ہے، اس کا دباؤ ذہن پر موجود ہے تو آپ کو زکام ہو سکتا ہے۔ ماہرین اب بھی ذہنی دباؤ اور مرض کے درمیان تعلق کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ تناؤ مدافعتی نظام کے لیے اچھا نہیں ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جن لوگوں کے ذہن پر زیادہ دباؤں رہتا ہے وہ زیادہ بیمار ہوتے ہیں۔

گلے کی خراش اور غرارے

اگر آپ کو گلے میں خراش محسوس ہو تو نمکین پانی کے غرارے سے بہتر کچھ نہیں ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ غرارے حلق میں سوجن اور بلغم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک جاپانی تحقیق میں دیکھا گیا کہ 60 دن تک غرارے کرنے والے افراد میں زکام میں 40 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ اس کے لیے ہلکے گرم پانی کا استعمال کریں اور آدھا چائے کا چمچہ نمک ڈالیں۔

گرم پانی سے غسل

اگر آپ معمول سے زیادہ بار اپنی ناک صاف کر رہے ہیں تو یہ بیمار پڑنے کی علامت ہو سکتی ہے، یا پھر موسمی نزلہ زکام کی۔ دونوں صورتوں میں گرم پانی سے نہانا بہترین ہے۔