ماﺅتھ واش سے سر کی خشکی دور کریں

ماﺅتھ واش سے سر کی خشکی دور کریں

اسلام آباد: گھر میں رکھا ماﺅتھ واش جو عموماََ ہم صرف غروروں اور منہ کو فریش رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اس کے اور بھی بہت سے استعمالات ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

1۔۔ نہانے سے پہلے اگر ٹب میں تھوڑا سے ماﺅتھ واش ملا لیں اور اسکا استعمال سر پر کریں تو خشکی سکری سے نجات مل سکتی ہے۔
2۔ہاتھوں سے بدبو دور
اکثر پیاز یا لہسن چھیلنے کے بعد ہاتھوں پر ایک عجیب سے بدبو آنی شروع ہو جاتی ہے ۔ لیکن اگر آپ ماﺅتھ واش کو ہاتھ پر استعمال کریں اور ہاتھ دھو لیں تو بدبو دور ہو جائے گی ۔
3۔پاﺅں کی بدبو دور کرنے کے لیے ماﺅتھ واش سے پاﺅں دھونے سے چند سیکنڈ وں میں پاﺅں کی بدبو دور ہو جاتی ہے ۔