لیہ: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 6 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

لیہ: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 6 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

لیہ: انسانی غفلت یا دھند کے ڈیرے۔ بچوں سمیت کئی افراد کی زندگی کی ڈور کٹ گئی۔ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں اسکول کے لیے جانے والے بچوں کو موت کو مہلت نہ دی۔ خوفناک حادثہ کروڑ لعل عیسن میں فتح پورروڈ پر ہوا جہاں ایک ٹرک اسکول وین پر چڑھ دوڑا۔

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ وین بری طرح کچلی گئی۔ پولیس، امدادی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ملتان کے نشتر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ ٹرک ڈرائیور کو وین دکھائی ہی نہ دی اور ٹرک وین پر چڑھا دیا۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں