اسلام آباد: گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی، کار سوار ہلاک

اسلام آباد: گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی، کار سوار ہلاک

اسلام آباد: اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ایگل اسکواڈ کے اہلکار نے ناکے پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار نوجوان تیمور ریاض جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں سوار ماہین نامی لڑکی محفوظ رہی۔

فائرنگ کے بعد ایگل اسکواڈ کا اہلکار سمیع اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ نوجوان کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لڑکی ماہین کو تھانے پہنچا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص تیمور ریاض کا تعلق مردان سے بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں