'پسند کی شادیاں تو فلموں میں کامیاب نہیں ہوتی، حقیقی زندگی میں کیسے ہوں گی'

'پسند کی شادیاں تو فلموں میں کامیاب نہیں ہوتی، حقیقی زندگی میں کیسے ہوں گی'

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔۔ بینچ نے اہل خانہ کی مخالفت اور پسند کی شادی پر ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا۔ جسٹس فاروق شاہ نے کہا کہ پسند کی شادیاں تو فلموں میں کامیاب نہیں ہوتی تو حقیقی زندگی میں کیسے کامیاب ہوں گی۔

پسند کی شادی کرنے والے کچھ عرصہ بعد طلاق کیلئے آ جاتے ہیں۔ جسٹس فاروق شاہ نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ وکیل صاحب آپ معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کو سمجھایا کریں۔ عدالت نے دادو کی رہائشی بتول کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے اور دادو پولیس کو دو ہفتے میں جواب دینے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں