لاہور کے 14 سالہ رہائشی احمد خان کے پاس خداداد صلاحیت ہے کہ وہ اپنی آنکھ کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر نکال سکتا ہے

لاہور: آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا پاکستانی لڑکا اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں مقبول ہوگیا بلکہ نوجوان نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی۔

لاہور کے 14 سالہ رہائشی احمد خان کے پاس خداداد صلاحیت ہے کہ وہ اپنی آنکھ کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر نکال سکتا ہے اور اسے ایسا کرنے میں کوئی تکلیف بھی محسوس نہیں ہوتی۔ احمد خان نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں تک پہنچ گئی۔ یہی نہیں اس ویڈیو نے عالمی میڈیا کو بھی اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

لاہور کے مقامی اسکول میں پڑھنے والا احمد خان قدرتی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اکثر اپنے ساتھیوں کو ڈراتا ہے جس سے اس کے ہم جماعت خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔ احمد خان کا اپنی منفرد صلاحیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں بچپن میں اکثراپنی آنکھوں کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا تھا اور ابتدا میں آنکھیں موٹی ہونے کی وجہ سے تھوڑی باہر آئیں لیکن اب آنکھوں کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر آجاتے ہیں۔

احمد نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے پر نظریں جما لی ہیں اور اس حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کم گڈمین اپنی آنکھوں کے ڈیلے کو 12 ملی میٹر تک باہر نکال کر گنیز بک میں شامل ہیں تاہم ان کا ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہوں جب کہ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے احمد خان کو آنکھوں کے ڈیلے باہر نہ نکالنے کی تلقین کی ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ صلاحیت اللہ نے دی ہے اور اللہ ہی آنکھوں کی حفاظت کرے گا۔