کیون پیٹرسن کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

کیون پیٹرسن کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

لندن: انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کا 2017 کا ایڈیشن نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل 2017 کی نیلامی کے عمل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصروف ڈومیسٹک سیزن کے بعد وہ اپنے اہلخانہ کو وقت دینا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ اگلے سیزن نہیں کھیل سکیں گے۔

کیون پیٹرسن نے حال ہی میں بگ باش لیگ میںمیلبورن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی جو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی جبکہ وہ رواں ماہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ سال انگلش بیٹسمین پونے سپر جائنٹس کا حصہ تھے لیکن انجری کے سبب آدھے ایونٹ میں شرکت کے بعد باہر ہو گئے تھے۔پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو 2009 میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کیا اور پونے کی نمائندگی سے قبل دکن چارجرز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کیلئے بھی کھیل چکے ہیں۔