پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دہلی:  دہلی میں جاری بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ  میں پاکستان نے  نیپال کو شکست دے کر مسلسل پانچویں  جیت اپنے نام کی ہے۔پاکستانی ٹیم  اس سے قبل نیوزی لینڈ، انگلینڈ، روایتی حریف ہندوستان اور سری لنکا کو بھی شکست دے چکی ہے. نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 116 رنز بنائے، سنیل رانا ماگر 40 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز لیکن دیگر کوئی کھلاڑی قابل ذکر کھیل نہ پیش کر سکا۔

جواب میں پاکستان نے باآسانی آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کے مطیع اللہ نے 50 اور ریاست خان نے 56 رنز اسکور کیے۔ یہ پاکستانی ٹیم کی اس ایونٹ میں لگاتار پانچویں فتح ہے اور پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔