فیس بک پر دوستوں کی تلاش کیلئے ماہرین نے ڈیٹنگ سائٹ ’’ٹنڈر‘‘ جیسا فیچر بھی متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا: فیس بُک نے ’’لوگوں کی تلاش‘ یعنی ڈِسکور پیپل نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو موبائل ایپ پر کام کرتا ہے اور اسے ماہرین نے ڈیٹنگ سائٹ ’’ٹنڈر‘‘ جیسا فیچر بھی قرار دیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ نئے دوستوں سے ملاقات کرسکیں گے اور نئے کاروباری روابط پروان چڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی قریبی علاقے میں ہونے والی تقاریب میں دوستوں کے ساتھ شرکت بھی کرسکیں گے۔ فی الحال یہ آپشن ہرجگہ دستیاب نہیں اور چند لوگ ہی اسے استعمال کررہے ہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسے آئی او ایس اور اینڈروئڈ کے لیے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ جن فیس بک صارفین کو اس کی سہولت دی گئی ہے وہ نیوی گیشن سیکشن میں فرینڈز، ایونٹس، گروپس اور دیگر آپشن کے نیچے اسے دیکھ سکتے ہیں۔

جب صارف اس آپشن کو آن کرتا ہے تو پہلے آپشن میں اس سے اپنا تعارف پیش کرنے کو کہا جاتا ہے جس کے ’’اباؤٹ‘‘ سیکشن میں کئی اہم گوشے سامنے آتے ہیں جن میں اپنے بارے میں تازہ معلومات درج کرنی ہوتی ہیں پھر اس کے نیچے آپ اپنے مشاغل اور پسندیدہ تقاریب شامل کرسکتے ہیں۔

تقریب میں شریک ہونے یا خواہشمند افراد کی تصاویر اور پروفائل کو سوائپ کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ فیس بک اعلامیے کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی صرف وہی معلومات دکھائی جائیں گی جو عوام کے سامنے رکھی جاتی ہیں۔