دہشت گردی اور شدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، اعزاز چودھری

دہشت گردی اور شدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، اعزاز چودھری

لاہور: امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کسی صورت قبول نہیں جبکہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ پاکستان افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔ پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا افغانستان میں جو کچھ بھی ہو اس کا الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے تاہم افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے۔

اعزاز چودھری نے کہا دہشت گردی اور شدت پسندی کسی صورت قبول نہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا اور دہشت گرد ملک سے فرار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل کرے اور طالبان کو بھی یہی پیغام ہے کہ مذاکرات کی میز پر آ کر بیٹھیں ۔

اعزاز چودھری نے کہا پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے جبکہ امریکا اور پاکستان نے جب بھی مل کر کام کیا فائدہ ہی ہوا۔ امریکا سے برابری اور احترام کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں