فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹڈیاں سٹیڈیمز پر حملہ آور ہو سکتیں ہیں ، روسی وزیر زراعت

فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹڈیاں سٹیڈیمز پر حملہ آور ہو سکتیں ہیں ، روسی وزیر زراعت

ماسکو : روس کے وزیر زراعت نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران روس کے متعدد سٹیڈیمز پر   ٹدیاں ( ٹڈی دل ) حملہ آور ہو سکتی ہیں ، جس سے "گلوبل سکینڈل " بن سکتاہے  ۔

ایک طرف تو روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن رواں برس 14 جون سے 15 جولائی تک ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی وجہ سے روس کا امیج بہتر ہوتا ہو ا دکھانا چاہتے ہیں تو دوسری طرف اس نئی آفت نے ایک مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے ۔فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ روس کے 11 بڑے شہروں کے  12 سٹیدیمز میں کھیلے جانے ہیں ۔محکمہ زراعت کے ہیڈ آف ایگریکلچر  منسڑی پیوٹر کے مطابق جون جولائی میں گرمی  ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران گرمی زیادہ  ہونے کی وجہ سے ان بڑی ٹڈیوں کا سٹیڈیمز کی گھاس پر حملہ خارج ازامکان نہیں ہے ۔

ہم نے ان ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں تاہم ہم ہر طرح حالات کے لیے تیار ہیں تاکہ ان ٹدیو ں کی وجہ سے بین الااقوامی طور پر کوئی نیا سکینڈل نہ بن جائے ۔ساری دنیا کے افراد روس میں ہونے والے  ورلڈ کپ کے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں ۔ سٹیدیمز کی ہری بھری گھاس ان ٹڈیوں  کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک ہے ۔یہ ممکن ہے کہ وہ یہاں حملہ آور ضرور ہوں گے ۔

واضح رہے روس میں لاکھوں ملین ہیکٹر رقبہ ان ٹڈیوں کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔جس میں ورلڈ کپ کے لیے مختص ایک وینیو وولگوگراڈ (Volgograd) بھی ہے ۔