عاصمہ رانی قتل کیس، ملزم کا قریبی دوست گرفتار

عاصمہ رانی قتل کیس، ملزم کا قریبی دوست گرفتار

پشاور: عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ کے قریبی دوست شاہ زیب کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد مجاہد اللہ کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی اور ملزم شاہ زیب کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے میں رہتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصمہ سے متعلق معلومات مجاہد کو دیتا تھا۔


شاہ زیب عاصمہ رانی کے قتل والے دن مجاہد کے ساتھ تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم مجاہد اللہ کی گرفتاری کے لیے سعودی حکومت اور انٹر پول سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیکل کالج کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم اپنے بھتیجے مجاہد آفریدی کی حرکتوں سے آگاہ تھے۔ عاصمہ نے کئی بار آفتاب عالم کو فون کر کے ملزم مجاہد کی حرکتوں کے بارے میں بتایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں