پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

اسلام آباد: پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچ گیا۔ پاکستان کے وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کر رہی ہیں جبکہ وفد میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام بھی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں سیکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور باہمی تجارت پر گفتگو سمیت مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس ہو گا جہاں پاک-افغان حکام دو طرفہ مسائل پر براہ راست بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں طے پایا تھا۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے باہمی رابطے معطل ہونے کا تاثر دیا جا رہا تھا۔

اس سے قبل این ڈی ایس سربراہ اور افغان وزیر داخلہ نے بھی گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران افغان وفد نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے سے متعلق کچھ مبینہ ثبوت پیش کیے تھے۔ جس پر پاکستان نے افغانستان کے فراہم کردہ ثبوت پر مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں