مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے جے یو آئی (س) کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

عام انتخابات میں مکمل حمایت کے بدلے میں تحریک انصاف مولانا سمیع الحق کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دے گی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو ہونگے۔

ادھر سینیٹ انتخابات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مرحلہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا ہے۔ امیدواروں کو آج سے کاغذات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ کاغذات آٹھ فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے اور 18 فروری کو امیدواروں کا حتمی اعلان ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں