عدلیہ کا فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، اس کو ماننا ہمارا فرض ہے، سعد رفیق

عدلیہ کا فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، اس کو ماننا ہمارا فرض ہے، سعد رفیق

ملتان: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست کو اور سیاست دانوں کو صرف لوگ نااہل کر سکتے ہیں جبکہ دنیا میں اور لوگوں نے بھی عوامی نمائندوں کو دوسرے طریقے سے نکالنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ فارمولا کھبی کامیاب نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ پر ہم تنقید نہیں کرتے بلکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں کیونکہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جیلیں کاٹی ہیں اور عدلیہ کا فیصلہ حق میں ہو یا خلاف اس کو ماننا ہمارا فرض ہے لیکن دھرنے ناکام ہونے والوں نے عدلیہ کا سہارا لیا اور سیاسی لڑائی کو عدالت میں لے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا اگر اداروں کے درمیان کوئی تلخی ہو تو اس سے ریاست کو نقصان ہوتا ہے جبکہ جس طرح افواج اور عدلیہ کا احترام واجب ہے ویسے ہی پارلیمنٹ کا احترام بھی واجب ہے۔

سعد رفیق نے کہا کچھ صحافی ہم پر بے جا تنقید کرتے ہیں لیکن ٹی وی چینلز نے ایسے شخص کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں