یروشلم ، فلسطین ، اور کیپٹل ، فلسطینی جوڑے نے اپنے تینوں نوزائیدہ بچوں کے انوکھے نام رکھ دیا

یروشلم ، فلسطین ، اور کیپٹل ، فلسطینی جوڑے نے اپنے تینوں نوزائیدہ بچوں کے انوکھے نام رکھ دیا

ابوظہبی: امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے فلسطین کے اہم شہر یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے بعد فلسطین سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ، یروشلم کو دارلحکومت کے اعلان کے بعد فلسطین میں ہونے والے مظاہروں میں کمی نہیں آسکی ۔

تاہم جہاں فلسطینی شہری اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہی ایک فلسطینی جوڑے نے اپنے ہاں ایک ہی وقت میں  ہونے والے تین نوزائیدہ بچوں کے نام  "یروشلم " فلسطین  اور کیپٹل  رکھ دیا ہے ۔

خان یونس سے تعلق رکھنے والے جوڑے نیدال اور اسلام السقیلی  نے بتایا کہ انہوں نے اپنےتینوں بچوں کا نام رکھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے ۔تینوں بچے ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 دسمبر کو یروشلم کو دار لحکومت قرار دینے کے فیصلے کے  دو ہفتوں پر پیدا ہوئے تھے ۔

بچوں کی والدہ کا کہناہے کہ "شکر ہے ہمارے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہو ئی ہے ،جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اہم کام کر سکے "۔جبکہ یروشلم ، فلسطین اور کیپٹل کے والد کا کہناہے کہ "ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ،یروشلم ہمارا دارلحکومت ہے"۔

اس موقع پر بچوں کے والد او روالدہ نے تنیوں بچوں کو اکھٹے لٹا کر تینوں کے ناموں کے سر ٹیفکیٹس تصاویر دکھائی ۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو دارلحکومت تسلیم کرنے کے بعد خاصی تنقید کا نشانہ بننا پڑ رہاہے ۔

ویڈیو دیکھیں