چٹاگانگ ٹیسٹ : سری لنکن ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 705 رنز بنا لیے

چٹاگانگ ٹیسٹ : سری لنکن ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 705 رنز بنا لیے
کیپشن: chitagong test srilanka vs bangladesh چٹاگانگ ٹیسٹ سری لنکا بمقابلہ بنگل ہدیش

چٹاگانگ: چٹاگانگ ڈرا کی طرف گامزن ، سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز چائے کے وقفے تک سات وکٹوں پر 705 رنز بنا کر 192 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چٹا گانگ ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن ہے ، سری لنکا نے پہلی اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ 705 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے ، لنکنز نے پہلی اننگ میں 192 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

سری لنکا کی جانب سے رنگانا یراتھ ، سرنگا لکمل 9 سکور پر بیٹنگ کر رہے ہیں ، بنگلہ دیشی سپنر حریفوں کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔