اعلیٰ عسکری قیادت 8 فروری کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں مدعو

 اعلیٰ عسکری قیادت 8 فروری کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں مدعو

اسلام آباد: اعلیٰ عسکری قیادت کو  8 فروری کو  پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں مدعو   کیا   گیا۔ دفاع، خارجہ امور کے وزراء،  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، مشیر خزانہ اور مشیر قومی سلامتی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان کو  امریکا سے ملنے والے اتحادی امدادی فنڈ   کی تفصیلات سے بھی آ  گاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اہم قومی سلامتی معاملات کے جائزہ کے لیے اعلیٰ عسکری قیادت کو پاکستانی قومی سلامتی کمیٹی میں مدعو کر لیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی پر اس اہم اجلاس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 8 فروری کو اجلاس دن گیارہ بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کمیٹی روم نمبر 2 میں ہو گا۔ اجلاس کے لیے کمیٹی روم نمبر   2 میں خصوصی انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ساؤنڈ سسٹم اور مائیک کی چیکنگ کے ساتھ نشستوں کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔