بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
کیپشن: under 19 final match india vs australia انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

ویلنگٹن : بھارت نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ، فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 38 اوورز میں حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتٍ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ۔

آسٹریلیا نے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 216 رنز بنائے ، بھارتی بائولرز نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے کینگروز کی ایک نہ چلنے دی۔

جواب میں بھارتی نے مطلوبہ ہدف 38.5اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کلرا نے 102 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔

بھارت کی جانب سے دیسائی نے 47رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، کینگروز نے 12 رنز اضافی دیئے۔