سوات: فوجی کیمپ پر خودکش حملہ ، افسر سمیت 11 فوجی شہید , 13 زخمی ہوگئے

سوات: فوجی کیمپ پر خودکش حملہ ، افسر سمیت 11 فوجی شہید , 13 زخمی ہوگئے
کیپشن: swat blast kill 1 person سوات منگورہ دھماکہ

منگورہ : سوات  کے علاقے کبل میں قائم فوجی کیمپ میں خودکش حملے کے دوران  افسر سمیت گیارہ فوجی شہید جبکہ 13  زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں قائم فوجی کیمپ پر خودکش حملے کے دوران افسر سمیت گیارہ فوجی شہید   جبکہ 13 جوان  زخمی ہوگئے ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سید و شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو منتقل کیا۔