بابرہ شریف کا کرایہ دار سے تنازع شدت اختیار کر گیا

بابرہ شریف کا کرایہ دار سے تنازع شدت اختیار کر گیا

ماضی کی معروف فلمی ہیروئن بابرہ شریف کا اپنے کرایہ دار سے تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد کرائے داروں نے اداکارہ کاگھرخالی کرنے سے انکارکر دیا ہے۔
فلمسٹاربابرہ شریف نے 2006ءمیں اپناگھرجیولری کے ایک برانڈ دماس کی مالک روبی زاہد کوکرائے پردیا تھا۔کرائے کا پہلا معاہدہ سات برس کےلئے کیاگیا تاہم 2013ءمیں معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد 2020ءتک مزید سات برس کی توثیق کی گئی۔
معاہدے کے مطابق گھرکے کمرشل چارجزتقریباً 6 سے 7 لاکھ روپے سالانہ کرایہ دارادا کررہے تھے تاہم چند ماہ قبل جب ایل ڈی اے کی پالیسی تبدیل ہوئی تومحکمے نے کمرشل چارجزسالانہ کے بجائے یکمشت اداکرنے کانوٹس جاری کیا۔
ذرائع کاکہناتھاکہ تقریباایک کروڑساٹھ لاکھ روپے کے قریب کمرشل چارجزڈالے گئے تھے لیکن چارجزادانہ کرنے پرایل ڈی اے نے بابرہ شریف کاگھرسیل کردیاتھا۔
اداکارہ نے کرایہ داروں سے مطالبہ کیاہے وہ معاہدے کے مطابق کمرشل چارجزاداکریں یاگھرخالی کریں تاہم تین ماہ گزرجانے کے باجودابھی تک ان کاتنازع حل نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے بابرہ شریف کا کہنا ہے کہ میری کرایہ داروں سے بات چیت رہی ہے۔دوسری طرف جیولری برانڈ کے ترجمان کاکہناتھاکہ یہ جائیداد بابرہ شریف کی ہے لہذاکمرشل چارجزکی اتنی خطیررقم وہ خودہی اداکریں۔