نواز شریف کی سوات میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت

نواز شریف کی سوات میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
کیپشن: ex pm nawaz sharif swat blast سابق وزیراعظم نواز شریف سوات دھماکے کی مذمت

لاہور:مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کی سوات میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت ، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بیٹوں نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی سوات میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت ، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بیٹوں نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے ،نواز شریف کی شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ۔

نواز شریف نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے ذریعے پاکستان کا امن چھیننے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔