بلاول  کرپشن کے خلاف لانگ نہیں لونگ مارچ کرے، شیخ رشید

بلاول  کرپشن کے خلاف لانگ نہیں لونگ مارچ کرے، شیخ رشید
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اوکاڑہ: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو  کرپشن کے خلاف لانگ مارچ نہیں، لونگ مارچ کرے گا۔ بلاول بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑا۔  

 

تفصیلات کے مطابق ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےاوکاڑہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت  پر تیر کے نشتر برسائے۔  وزیر ریلوے نے رنگ پسٹن بیٹھنے کے طعنے دینے والوں کو ہر بات کا کرارہ جواب دینے کی ٹھان لی۔ کہتے ہیں سیاسی نابالغ کے ہر وار کا جواب 5 فرروری کو فیصل آباد میں دوںگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے۔ شیخ رشید نے کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کے تیسرے روز کینٹ، رائیونڈ، کوٹ رادھا کشن اور پریم نگر ڈرائی پورٹ سمیت مختلف اسٹیشنز کے دورے کیے اور ریلوے کو جدید ٹیکنالوجی پر استوا کرنے کی ہدایات کیں۔