وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

 وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

لاہور: گھریلو صارفین کو کمرشل سیکٹر کے گیس پریشر سے بھی زاٸد بلنگ کا انکشاف۔


تفصیلات کے مطابق ، گھریلو صارفین کو کمرشل سیکٹر کے گیس پریشر سے بھی زاٸد بلنگ کا انکشاف ہوا ہے جس پر حکام کی جانب سے اووربلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سوٸی ناردرن گیس کمپنی سے ریکارڈ طلب ۔ 

اوگرا کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سوٸی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) جولائی تا دسمبر 2018ء کا گیس پریشر ڈیٹا فراہم کرے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کیلئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو فوری انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔