جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 189رنز کا ہدف

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 189رنز کا ہدف
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

جوہانسبرگ :دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 189رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ پروٹیز اوپنر ملان 33 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر ہینڈرکس نے 28 رنز بنائے اور رن آﺅٹ ہوگئے ۔

دوسین نے کپتان ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کرشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا  اور 27 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نےٹاس  جیت کر  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پاکستانی ٹیم میں  فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کوشامل کیا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل کپتان فاف ڈوپلیسی کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔