چین سے 150 مسافر لیکر پرواز اسلام آباد لینڈ کر گئی

چین سے 150 مسافر لیکر پرواز اسلام آباد لینڈ کر گئی
کیپشن: چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی اسکرینک کی جائے گی، ذرائع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چین کے شہر اورمچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز CZ 60007 ڈیڑھ سو مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری سے بند کیا تھا جسے آج سے بحال کر دیا گیا ہے۔چین کے شہر اورمچی سے آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر آنے والی پرواز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی اسکرینک کی جائے گی۔ گزشتہ روز جوائنٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اورمچی کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے 3 ہزار 300 کلومیٹر شمال جنوب میں واقع ہے۔

 

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد صرف چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ تعداد 2002 ءسے 2003 ءکے درمیان چین میں سارس SARS کی وباء سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ سارس کی وباء سے چین میں 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 17 ہزار200 سے زائد ہو گئی ہے۔