دوسری شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ انجمن کو طلاق

 دوسری شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ انجمن کو طلاق

لاہور : 63 برس کی عمر میں دوسری شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ انجمن کو طلاق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی، مختصر مدت کے بعد ہی طلاق کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ لکی علی اور انجمن کی شادی 17 جون 2019 کو لاہور میں ہوئی تھی ، پروڈیوسر نے اپنی اہلیہ کو شادی کے تحفے کے طور پر گھر اور گاڑی دی تھی تاہم اداکارہ ایسا تحفہ ملنے کی تردید کرتی رہی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ انجمن کے پہلے شوہر مبین ملک کو ان کے گھر کے باہر 2013 میں قتل کردیا گیا تھا۔