پاکستان نے چین کیساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا

پاکستان نے چین کیساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے برادر ملک چین کے ساتھ اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا ،کروناوائرس کی لپیٹ میں چین کو پاکستان نے ضروری طبی اور حفاظتی آلات سے بھرا جہاز چین بھیج دیا ۔


تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی تھی کہ میڈیکل اشیاءکی فوری مدد کی ضرورت ہے لیکن متعدد ممالک نے چین کی اس نازک مرحلہ میں مدد نہیں کی۔ مشکل وقت میں امریکہ نے چین کی مدد کرنے سے نہ صرف انکار کردیا بلکہ اپنے تجارتی مفادات ڈھونڈنے لگا۔ امریکہ کے صدر اور وزیر تجارت نے کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیے۔

مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان چین کی مدد کو آن پہنچا ،ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت چین کو کرونا وائرس سے لڑنے اور حفاظتی اقدامات کیلئے سامان پہنچانے والا پاکستان پہلا ملک بن گیا ہے ، پاکستان نے مختلف طبی سامان سے بھرا جہاز چین روانہ کر دیا جس میں (این 95 ماسک ، 84 ہزار 500سرجیکل ماسک : 2 لاکھ 79 ہزاردستانے ، 28 ہزار 500جوتوں کے کور, 15 ہزار 300گاون ، 7 ہزارایپرن ، 8 ہزارہزمات سوٹ ، عینکیں 2400) شامل ہیں۔