سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں 

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں 

جدہ : سعودی عرب نے پاکستان سمیت بیس ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں ، اس کا اطلاق آج رات 9 بجے کے بعد سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق  سعودی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ سفارتی اہلکار ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مسشنیٰ ہوں گے ۔ 

جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں پاکستان ، بھارت ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، فرانس ، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ساؤتھ افریقہ ، کینینڈا، مصر ، لبان ، ارجنٹینا ، انڈو نیشیا، برازیل ، اٹلی ، آئرلینڈ، سویڈن ، پرتگال ، اور ترکی بھی شامل ہیں ، پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے ۔ 

مسافروں کی آسانی کے لیے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پابندی کے اطلاق سے پہلے سعودی عرب آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائیگا۔ جومسافر معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے سے رابطے کرنا چاہتے ہیں وہ ان کی ویب سائٹ یا یونیورسل نمبرز پر رابط کرسکتے ہیں ۔