پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 56 مریض جاں بحق، 1300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

epidemic kills 56 more patients in Pakistan , more than 1,300 new cases reports
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 1300 سے زائد نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا کے 35 ہزار 460 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزاد 384 میں وبائی مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ مرض کے مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار آٹھ سو دو ہو چکی ہے، کیسز پانچ لاکھ 49 ہزار 32 جبکہ فعال کیسز 33 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزاد آٹھ سو بائیس مریضوں نے اس موذی مرض کو شکست دی جبکہ مجموعی طور پر صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد چار لاکھ نناوے ہزار 974 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اب تک چار ہزار 33، پنجاب میں چار ہزار آٹھ سو چھ، بلوچستان میں 196، خیبر پختونخوا میں 1923، آزاد کشمیر میں 260، گلگت بلتستان میں 102 اور اسلام آباد میں اب تک 475 مریض وبائی مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔