پنجاب پولیس میں نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری

Good news for job seekers in Punjab Police
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب پولیس میں نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمے کی جانب سے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی اجازت سے وائرلیس آپریٹرز، ڈرائیورز اور کانسٹبیلوں کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی بھرتیوں کیلئے تین رکنی بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جیز کریں گے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اس سلسلے میں شیڈول A میں شامل نوجوان امیدواروں کے آٹھ فروری جبکہ شیڈول B میں شامل امیدوار 13 فروری کو اپنا فزیکل ٹیسٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ 19 اور 14 فروری کو برداشت کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

محکمہ پولیس کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں سے ڈرائیونگ کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے جبکہ ایک میل دوڑ میں بھی شرکت کرنا ان کیلئے لازم ہوگا۔ پولیس میں بھرتیوں کیلئے دیئے جانے والے تمام ٹیسٹوں کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام امیدواروں کے ٹیسٹ پر 8 مارچ کو نظر ثانی کی جائے گی۔