پاکستان اور جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریاں تیز کر دیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریاں تیز کر دیں

کراچی : پاکستان  اور جنوبی افریقہ نے راولپنڈی  ٹیسٹ  کی     تیاریاں  تیز    کر دی ہیں ،دونوں ٹیموں   نے دوسرے     روز   بھی اسٹیڈیم  میں بھر پور پریکٹس   کی۔

 تفصیلا ت  کے مطابق کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ    کےدرمیان  دوسرے ٹیسٹ   چار    فروری سے راولپنڈی    کرکٹ اسٹیڈیم میں    شروع    ہو گا۔ دو  ٹیسٹ میچز  کی سیریز میں  پاکستان کوایک صفر کی برتری   حاصل   ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی بھی کل کو رپورٹ کریں گے۔دونوں اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی ۔

کھلاڑی پانچ فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ،پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔