پاکستان ‘ برطانیہ حوالگی مجرمان معاہدہ،نواز شریف کو وطن واپس لانے کی راہ ہموار 

Pakistan UK New Agreement

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنرکرسچیئن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور وزیرداخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں، ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے،دونوں ملکوں کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے،واضح رہے اگر یہ معاہدہ مکمل ہو گیا تو حکومت پاکستان کی طرف سے نواز شریف سمیت دیگر ملزمان کو پاکستان لانے میں بڑی سہولت میسر آ جائے گی ۔

 برطانوی سفیرکاکہنا تھا کہ کوروناوائرس کنٹرول کرنے کیلیے پاکستان کے انتظامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بھی بہت تسلی بخش ہے، پاک، برطانیہ تجارت بڑھا نے کیلیے اقدامات تیز کرنیکی ضرورت ہے۔